Tuesday , November 13 2018
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کیجانب سے متعدد قیدیوں کو معافی، نئے پراجیکٹس کا اعلان

شاہ سلمان کیجانب سے متعدد قیدیوں کو معافی، نئے پراجیکٹس کا اعلان

ریاض ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے گھریلو دوروں کا آغاز صوبہ قاسم سے کیا جہاں ایسے ملزمین کی جیل ہے جو مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ہیں اور سزائے قید کاٹ رہے ہیں۔ شاہ سلمان نے قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے 16 بلین ریال (4.27 بلین ڈالرس) مختلف نئے پراجیکٹس میں مشغول کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 2015ء میں تخت نشینی اور حالیہ دنوں میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب پر پڑنے والے عالمی دباؤ کے بعد شاہ سلمان کا اس نوعیت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے صحت، سڑکوں کی تعمیر، اسکولس اور دیگر انفراسٹرکچر میں بہتری پیدا کرنے کیلئے تقریباً 600 نئے پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا جس میں 4.27 بلین ڈالرس مشغول کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT