شاہ سلمان کی درع الخلیج کی اختتامی تقریب میں شرکت

الجبیل۔15اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پیر کو درع الخلیج مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں ظہران میں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ممالک کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر عبداللہ السبعی نے کہا ہے کہ اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اس میں 24 ممالک کی فوجوں نے شرکت کی تھی۔ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد تجربات کے تبادلے کے علاوہ امن و استحکام کی حفاظت اور نئی مہارتیں حاصل کرنا ہے۔ مشترکہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT