شاہ سلمان کی سربراہی میں خلیجی ممالک کی تنظیم کااجلاس

ریاض//  سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں خلیجی عرب ممالک کی تنظیم جی سی سی کے اہم اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق خلیجی عرب ممالک کی تنظیم GCC  کے سربراہی اجلاس کا آغاز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں آج سے ریاض میں ہوگیا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کی اعلیٰ شخصیات ریاض پہنچ گئی ہیں جب کہ سعودی عرب سمیت تمام رکن ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے باوجود سعودی فرمانروا نے قطر کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قطر کے اجلاس میں شرکت کی امید کی جا رہی ہے، قطر کے وفاقی وزیر کی ریاض آمد کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کی تاحال تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ تنظیم برائے تعاون مابین خلیجی ممالک (GCC) کے 39 ویں اجلاس میں شام اور یمن میں قیام امن کے لیے پیشرفت کے جائزے کو ایجنڈے میں اولین ترجیح پر رکھا گیا ہے جب کہ عراق کی موجودہ صورت حال پر بھی زیر بحث ہے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک کے سیاسی، دفاعی، معاشی اور سماجی اہداف کے حصول پر طائرانہ نظر ڈالی جائے گی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
TOPPOPULARRECENT