Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کی سوڈان کے صدر سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

شاہ سلمان کی سوڈان کے صدر سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

دبئی۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر سے ملاقات کی۔سرکاری سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور خطے کے صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے موقع پر موجود دیگر شخصیات میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز ، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبد اللہ بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العبان ، وزیر مملکت اورکابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف اور وزیر مالیات محمد بن عبداللہ الجدعان شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT