Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / شاہ سلمان کی موجودگی میں ’شمال کی گرج‘ مشق اختتام پذیر

شاہ سلمان کی موجودگی میں ’شمال کی گرج‘ مشق اختتام پذیر

ریاض ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں کئی مسلمان ممالک کے اشتراک سے شروع ہوئی ’شمال کی گرج‘ کے نام سے خطے کی سب سے بڑی مشقیں اختتامی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ مشقوں کے اختتام سے قبل سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں تقریبات جاری ہیں جن میں مسلمان ممالک کی سرکردہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مشقوں میں شامل مسلمان ممالک کے سربراہوں نے شرکت کی۔ سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی شمال کی گرج مشقوں کی تقریب میں شرکت کرنے والے مسلمان رہنماؤں میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، سوڈانی صدر محمد عمر البشیر، سینیگال کے صدر ماکی صال، چاڈ کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ادریس دیبی انتو، موریتانیہ کے محمد ولد عبدالعزیز، جیبوتی کے اسماعیل عمر جیلہ، جزائرالقمر کے ڈاکٹر اکیلل ظنین، مراکش کے وزیراعظم عبدالالہ بن کیران، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ، مارشیس کے وزیر برائے مذہبی امور شوکت سودھن،سلطنت اومان کے وزیر برائے امور دفاع شہزادہ فیصل بن الحسین، بدر بن سعود بن حارب البوسعیدی،ملائیشیا کے آرمی چیف ذولکفلی محمد زین اور مالدیپ کے وزیر دفاع آدم شریف نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے سعودی عہدیداروں میں مشرقی علاقوں کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف، نائب ولی عہد و وزیردفاع شہزاہ محمد بن سلمان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شاہ سلمان کی جانب سے شمال کی گرج مشقوں میں حصہ لینے والے مسلمان رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

TOPPOPULARRECENT