Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کی پوٹن اور کیمرون سے ملاقات

شاہ سلمان کی پوٹن اور کیمرون سے ملاقات

انطالیہ ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی صدر ولایمیر پوٹن نے انطالیہ (ترکی) میں G-20 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یمن کے بحران پر گفتگو کی۔ شاہ سلمان نے یمن بحران کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر عملدرآمد کیلئے زور دیا۔ ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بین الاقوامی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ سلمان نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔G-20 اجلاس پیرس میں ہونے والے خونریز حملوں کے چند ہی دن بعد منعقد ہوا جس میں 129 افراد ہلاک ہوئے۔ سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT