Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کے دورۂ روس کی تاریخ طئے نہیں: سعودی حکام

شاہ سلمان کے دورۂ روس کی تاریخ طئے نہیں: سعودی حکام

ریاض۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورۂ روس کی ہنوز کوئی تاریخ طئے نہیں کی گئی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘(اسپا) نے ذرائع کا حوالہ سے ذرائع ابلاغ میں شاہ سلمان کے دورۂ روس کی تاریخ کی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے اور بتایا ہے کہ ابھی تک قطعی تاریخ طئے نہیں ہوئی ہے۔روس کی نیوز ایجنسی ’’آر آئی اے‘‘ نے ماسکو میں صدارتی مشیر یوری اوشاکوو کے حوالے سے بتایا کہ شاہ عبداللہ وسط مارچ میں روس کا دورہ کریں گے۔ روس اور سعودی عرب ،شام میں جاری تنازعہ میں مخالف امیدواران کی حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک تیل کے بڑے برآمدی ممالک میں شمار کئے جاتے ہیں۔ سعودی عرب نے حال ہی میں ترکی میں اپنے جنگی جہازوں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ شام میں ’’داعش‘‘ کے خلاف اپنے آپریشن میں مزید تیزی لاسکے۔ اس سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ روس کی جانب سے اپنے اتحادی بشار الاسد کو اقتدار میں رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT