Thursday , December 13 2018

شاہ عبداللہ تعطیلات گزارنے کیلئے مراقش پہنچ گئے

ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکتی امور کے ذمہ دار مقرر

ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز مملکتی امور کے ذمہ دار مقرر
رباط، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ تعطیلات گزارنے کیلئے مراقش پہنچ گئے ہیں۔ ان کی مراقش روانگی سے پہلے ریاض میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ کی بیرون ملک موجودگی کے دوران ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ان کی نیابت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شہزادہ سلمان مملکت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔ وہ شاہ کے نائب کے طور اس دوران مملکت کے امور انتظامی نمٹائیں گے اور عوام کے مفادات کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ شاہ عبداللہ نے قبل ازیں وزیر اعظم لبنان تمام سلام اور ان کے ہمراہ دورۂ سعودیہ پر آئے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد کا استقبال کیا جبکہ صبح میں شاہ عبداللہ نے شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے امیر ریاض کے طور پر جائزہ لینے سے قبل اُن سے حلف لیا۔

TOPPOPULARRECENT