Wednesday , December 12 2018

شاہ عبداللہ کی چار بیٹیاں محل میں قید : برطانوی اخبار

لندن ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ کے محل میں تیرہ سال سے قید کی زندگی گزار رہی ہیں۔ اور شہزادیوں نے رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ای میلز کے مطابق شاہ عبد اللہ کی دو بیٹیوں 42 سالہ سحر اور 43 سالہ جاوہر کا کہنا ہے کہ انھی

لندن ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ کے محل میں تیرہ سال سے قید کی زندگی گزار رہی ہیں۔ اور شہزادیوں نے رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ای میلز کے مطابق شاہ عبد اللہ کی دو بیٹیوں 42 سالہ سحر اور 43 سالہ جاوہر کا کہنا ہے کہ انھیں جدہ کے شاہی محل میں ان کی مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے جبکہ دو اور بہنوں 39 سالہ ہالہ اور 41 سالہ ماہا کو جدہ کے ایک دیگر محل میں رکھا گیا ہے۔ ای میل کے مطابق انھیں گھر میں مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق شہزادیوں کی ماں العنود الفیا ض جو شاہ عبد اللہ سے طلاق لے چکی ہیں، انھوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سے متعدد بار اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ العنود الفیاض کی یہ درخواست خواتین پر تشدد کے خلاف خصوصی نمائندہ راشدہ منجو کو بھیجی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT