Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہ علی بنڈہ اور نارسنگی میں دو خواتین کی خودکشی

شاہ علی بنڈہ اور نارسنگی میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ اور نارسنگی پولیس حدود میں دو خواتین نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق 19 سالہ وندنا گپتا جو میکل بنڈہ لال دروازہ علاقہ کے ساکن رویندر گپتا کی بیٹی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ نارسنگی میں 24 سالہ سواروپا جو کوکاپیٹ علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم اس خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT