Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہ علی بنڈہ حدود میں مالک مکان کے گھر میں سرقہ

شاہ علی بنڈہ حدود میں مالک مکان کے گھر میں سرقہ

ملزم مال مسروقہ کے ساتھ گرفتار ، میڈیا کے روبرو پیش
حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ پولیس نے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے مالک مکان کے گھر میں سرقہ کی سنگین واردات انجام دی تھی ۔ اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ 23 سالہ پرجاپت کیلاش کمار متوطن ضلع پالی راجستھان روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور ملازمت کی غرص سے شمشیر گنج کے کمل چند جین جو چاول کا تاجر ہے سے ملاقات کی اور اس کے مکان میں ملازم کی حیثیت سے نوکری شروع کی ۔ /10 جنوری کو مکان کی صفائی کے دوران کمل چند جین کے افراد خاندان کے طلائی زیورات اور ہیروں کے نیکلس الماری میں موجود ہونے پر اس نے ان کا سرقہ کرلیا اور اچانک فرار ہوگیا ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور شبہ کی بنیاد پر کیلاش کمار کو حراست میں لیکر تفتیش کی اور اس کے قبضے سے مکمل مسروقہ مال برآمد کرلیا جس کی مالیت 8 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT