Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہ عنایت گنج میں آٹو ڈرائیور کی نعش دستیاب

شاہ عنایت گنج میں آٹو ڈرائیور کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ 13 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) آٹو کا فینانس ادا کرنے آئے شخص کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد شاہ عنایت گنج میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے جس آٹو کا فینانس ادا کرنے جو شخص آیا تھا پولیس کو صرف اس کی نعش دستیاب ہوئی جبکہ آٹو کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ 48 سالہ محمد اعظم جو عمر کالونی پہاڑی شریف کے ساکن عبدالعزیز کا بیٹا تھا آٹو کا فینانس ادا کرنے کل اپنے مکان سے نکلا تھا ۔ تاہم وہ واپس نہیں پہونچا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فٹ پاتھ سے اس کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ اعظم گزشتہ روز مکان میں یہ بتاکر نکلا تھا کہ وہ آٹو کا فینانس ادا کرنے جارہا ہے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر شاہ عنایت گنج ستیہ نے بتایا کہ اعظم کی نعش کو پولیس نے فٹ پاتھ سے برآمد کرلیا ہے اور مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ رشتہ داروں کے بیان اور شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے متوفی کا پنچنامہ کرلیا گیا ہے اور موقع سے برآمد شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا پولیس کو انتظار ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT