Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / شاہ میر پیٹ اور گھٹکیسر کے درمیان آؤٹ رنگ روڈ کا آج افتتاح

شاہ میر پیٹ اور گھٹکیسر کے درمیان آؤٹ رنگ روڈ کا آج افتتاح

21.3 کلو میٹر طویل سڑک کا کے ٹی راما راؤ گھٹکیسر میں افتتاح کریں گے

حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) شاہ میرپیٹ اور گھٹکیسر کے درمیان 21.3 کلو میٹر طویل آؤٹر رنگ روڈ کے اسٹریچ کا /15 جولائی کو 12 بجے دن گھٹکیسر میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے تارک راما راؤ افتتاح کریں گے ۔ آؤٹر رنگ روڈ کے اس اسٹریچ کیلئے جے آئی سی اے کی جانب سے فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔ اس افتتاحی تقریب میں جاپان کے سفارتخانہ کے عہدیدار اور جے آئی سی اے کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس سڑک کی تعمیر پر 623 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے کنٹراکٹرس ہیں :  شاہ میرپیٹ اور کیسرا کے درمیان سڑک کیلئے گائتری پراجکٹس لمیٹیڈ ۔ اس کے ساتھ 158 کلو میٹر کے منجملہ 156.9 کلو میٹر کیلئے او آر آر کی کنیکٹیویٹی مکمل ہوجائے گی ۔ باقی 1.1 کلو میٹر کیلئے میڑچل میں کام جاری ہے ۔ شاہ میرپیٹ تا گھٹکیسر آؤٹر رنگ روڈ کے کھل جانے سے کریم نگر سے ورنگل اور وجئے واڑہ کی جانب سے جانے والی ٹریفک کی جانب سے اس آوٹر رنگ روڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ جس سے شہر میں سکندرآباد ، اپل ، ایل بی نگر علاقوں میں ٹریفک ہجوم میں کمی ہوگی ۔ شاہ میرپیٹ ، کیسرا اور گھٹکیسر پر اب کمپیوٹرس کیلئے استعمال کیلئے انٹر چینجس دستیاب ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT