Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہ میر پیٹ اے ٹی ایم میں سرقہ

شاہ میر پیٹ اے ٹی ایم میں سرقہ

حیدرآباد۔ 19اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع میڑچل کے شاہ میر پیٹ کے ترکہ پلی کے قریب ایک اے ٹی ایم میں چوری کی آج صبح کی اولین ساعتوں میں ناکام کوشش کی گئی ۔اس ناکام کوشش کے بعد چوروں نے اے ٹی ایم کے قریب قائم سل فون کی دکان میں بھی چوری کی کوشش کی۔ مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس ، کلوز ٹیموں کے ساتھ وہاں پہنچی جس نے وہاں سے شواہد جمع کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT