Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہ میر پیٹ میں خاتون کی خود سوزی

شاہ میر پیٹ میں خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد۔ /4 مارچ (سیاست نیوز)  شاہ میر پیٹ کے علاقے میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون تنہائی سے پریشان تھی اور شوہر کی موت کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سنہا نے کل انتہائی اقدام کرلیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ سنہا شاہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ گزشتہ چند روز قبل رمیش کی موت ہوگئی تھی اور تب سے یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT