Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شاہ میر پیٹ میں دستیاب نعش کی شناخت ، مقتول کی بیوی گرفتار

شاہ میر پیٹ میں دستیاب نعش کی شناخت ، مقتول کی بیوی گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) زیرتعمیر ڈبل بیڈروم مکانات سے دستیاب نعش کو پولیس شاہ میرپیٹ نے شناخت کرتے ہوئے قاتل بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر دن کے جھگڑوں سے تنگ آکر جیوتی نے ملیش کا قتل کردیا اور نعش کو پہلے اپنے مکان میں دفن کرنے کے بعد بدبو سے اس نعش کو نکال لیا اور قریب میں واقع ڈبل بیڈروم کے زیرتعمیر مکانات میں پھینک دیا تھا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کیشاورم علاقہ کی ساکن جیوتی کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل جیوتی اور مقتول ملیش میاں بیوی تھے اور ان کے تین بچے ہیں جو کیشاورم میں رہتے تھے ۔ گزشتہ چند روز سے میاں بیوی میں ہر چھوٹی بات پر جھگڑا ہوتا تھا ۔ گزشتہ ماہ کی تین تاریخ کے دن ملیش نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا ۔ جیوتی نے ملیش کو ڈھکیل دیا اور وہ نیچے گرکر فوت ہوگیا تھا ۔ پولیس شاہ میر پیٹ نے بیوی کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT