Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شا دنگر٭ ووٹنگ مشینوں کی محبوب نگر منتقلی

شا دنگر٭ ووٹنگ مشینوں کی محبوب نگر منتقلی

شاد نگر ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر میونسپل کمشنر ویمنا ریڈی کی اطلاع کے بموجب شاد نگر بلدیہ کے 23 وارڈوں میں 30 مارچ کو پولنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ شاد نگر بلدیہ میں منعقد کئے گئے انتخابات کے پولنگ مشینوں کو شاد نگر گورنمنٹ جونیر کالج میں محفوظ رکھے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کی وجہ سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شا

شاد نگر ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر میونسپل کمشنر ویمنا ریڈی کی اطلاع کے بموجب شاد نگر بلدیہ کے 23 وارڈوں میں 30 مارچ کو پولنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ شاد نگر بلدیہ میں منعقد کئے گئے انتخابات کے پولنگ مشینوں کو شاد نگر گورنمنٹ جونیر کالج میں محفوظ رکھے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی میں تاخیر کی وجہ سے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شاد نگر گورنمنٹ کالج سے ووٹنگ مشینوں کو محبوب نگر منتقل کردیا گیا۔

٭ بالا نگر منڈل موتی گھن پور کے قریب واقع گنگا دھر پلی کے پاس رات دیر گئے ایک کسان برقی شاک لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بی جنگیا عمر 35 سال کسان نے نے رات دیر گئے برقی مسدودی کی وجہ سے قریب میں واقع برقی ٹرانسفارمر کے پاس جاکر اس کی مرمت کررہا تھا کہ برقی شاک لگ گیا جس کے سبب وہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بالانگر پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے ضابطہ کی کارروائی کی۔

TOPPOPULARRECENT