Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شبانہ اعظمی اور مہیش بھٹ کے ساتھ ایک خصوصی شام

شبانہ اعظمی اور مہیش بھٹ کے ساتھ ایک خصوصی شام

کووا کے زیر اہتمام یکم مارچ کو ہوٹل پارک میں ایونٹ ، شہر کی ممتاز شخصیتوں کی شرکت

کووا کے زیر اہتمام یکم مارچ کو ہوٹل پارک میں ایونٹ ، شہر کی ممتاز شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کووا کی جانب سے شبانہ اعظمی اور مہیش بھٹ کے ساتھ ایک خصوصی شام کا یکم مارچ کو شام 7 بجے ہوٹل پارک ، راج بھون روڈ ، سوماجی گوڑہ ، حیدرآباد میں اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس ایونٹ کا تھیم ہے ’’ ہندوستان کو با اختیار بنانا ۔ ایک ڈیولپڈ تلنگانہ کے ذریعہ : فلمس کی نامور شخصیتوں کے ساتھ گفتگو ۔ خواتین کے سماجی مسائل ‘‘ اس ایونٹ میں حیدرآباد کے تقریبا 200 ممتاز شخصیتیں شرکت کریں گے اور اسے اہم ٹی وی چیانلس کی جانب سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کا مقصد سماج کے اہم افراد سے سماجی مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں نظریات معلوم کرنا ہے تاکہ کووا کو ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دینے اور امپاورمنٹ کو پھیلانے میں مدد ہوسکے ۔ اس ایونٹ کے لیے پلاٹینم اسپانسر شپس سری چیتنیہ ایجوکیشن سوسائٹی ، تلنگانہ ٹورازم Biz cloud اور Max پراجکٹس کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے ۔ اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد اور این سی سی اربن ، Omics گروپ اور فیوچر جینی گولڈ پارٹنرس ہیں جب کہ نیو انڈین ایکسپریس ، ساکشی روزنامہ سیاست ، ای ٹی وی اردو اور ہندی ملاپ ، رائٹ ٹو رائیٹ اینڈ اسوسی ایٹیڈ ایڈورٹائزرس میڈیا پارٹنرس ہیں ۔ اس ایونٹ میں داخلہ کانٹری بیوشن دعوت ناموں کے ذریعہ ہوگا ۔ دعوت ناموں اور دیگر تفصیلات کے لیے 9346238430 پر کال کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT