Wednesday , December 19 2018

شبانہ بیگم قتل کیس کے ملزمین گرفتار

دوسری شادی پر خاندان میں ناراضگی اور انتقام
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) مائیلا دیو پلی پولیس نے شبانہ بیگم قتل کیس کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے تین افراد بشمول شبانہ بیگم کے دیور کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ عامر نے اپنے ساتھیوں اطہر اور عمران کے ہمراہ مبینہ قتل کردیا۔ شبانہ بیگم کے مبینہ ہاتھ پیر باندھ کر اس کا قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اندرون دو یوم اس کیس کو حل کرلیا۔ پولیس مائیلا دیو پلی کے مطابق عامر شبانہ کے شوہر امتیاز کا بھائی ہے۔ امتیاز نے شبانہ بیگم سے شادی کرلی تھی جو امتیاز کے افراد خاندان کو پسند نہیں تھی اور امتیاز شبانہ سے شادی کے بعد خاندان سے دور ہوگیا تھا۔ شبانہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد امتیاز سے دوسری شادی کرلی تھی اور یہ شادی امتیاز کے افراد خاندان کو پسند نہیں تھی۔ امتیاز کے بھائی نے منصوبہ بند طریقہ سے شبانہ بیگم کا قتل کردیا۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT