Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / شب معراج کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی

شب معراج کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی

روشنی کے عارضی انتظامات، افسران کو مئیر کی ہدایت

روشنی کے عارضی انتظامات، افسران کو مئیر کی ہدایت
حیدرآباد ۔ /21 مئی (سیاست نیوز) میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر ماجد حسین نے آج فلور لیڈرس کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ شب معراج کے پیش نظر قبرستانوں میں عارضی روشنی کا انتظام کیا جائے اور مساجد کے اطراف و اکناف صاف صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے تمام کارپوریٹرس کیلئے منظورہ کاموں کی تکمیل کا جائزہ لیا ۔ اجلاس کے دوران مسٹر جی راج کمار ڈپٹی میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر ڈی رام بابو فلور لیڈر کانگریس ، مسٹر نذیر الدین فلور لیڈر مجلس ، مسٹر سنگی ریڈی سرینواس ریڈی فلور لیڈر تلگودیشم ، مسٹر بی پرکاش فلور لیڈر بی جے پی کے علاوہ سکریٹری مسٹر چندر شیکھر ریڈی موجود تھے ۔ میئر نے 5 روپئے میں کھانے کی اسکیم کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے اور اب تک چلائی گئی اسکیم کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں پانی جمع ہونے کے مقامات کی نشاندہی اور مسئلے کے حل کا بھی مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT