Monday , June 18 2018
Home / دنیا / شتروگھن سنہا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

شتروگھن سنہا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لندن ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا کو آرٹس اور سیاست کے شعبوں میں اُن کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے برطانیہ کے پارلیمنٹ کامپلکس میں منعقدہ تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا گیا ہے ۔ یہ سالانہ ایوارڈس برطانیہ کے ہفت روزہ ’وائس ‘کی طرف سے دیئے جاتے ہیںاور ان ایوارڈس کا یہ بارہواں سال ہے ۔ ان اعزازات کے ذریعہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کی خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT