Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / شتروگھن سنہا کی چیف منسٹر دہلی کجریوال سے ملاقات

شتروگھن سنہا کی چیف منسٹر دہلی کجریوال سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے ملاقات کی اور عام آدمی پارٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’بہت اچھا کام‘‘ کررہی ہے۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات اہمیت کو کجریوال اور سنہا دونوں نے غیراہم قرار دیا۔ یہ ملاقات کجریوال کی قیامگاہ پر ہوئی تھی اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور سینئر عام آدمی پارٹی قائد اشیتوش نے ادعا کیا کہ سیاست پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ شتروگھن سنہیااس ملاقات میں دہلی میں ایک فلم سٹی کے آغاز، فنون لطیفہ اور ثقافت کے بارے میں بات چیت کی ۔ قبل ازیں فلم سٹی کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا تھا اور کجریوال اس کا احیاء کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT