Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / شتروگھن نے لالو پرساد کی عیادت کی

شتروگھن نے لالو پرساد کی عیادت کی

پٹنہ ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ناراض بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے آج صدر آر جے ڈی لالو پرساد سے رانچی میں ملاقات کی اور جیل کی سزا کاٹ رہے سابق چیف منسٹر بہار کو ’’سب سے مقبول سپوت‘‘ اور ’’عوامی لیڈر‘‘ قرار دیا۔ شتروگھن نے رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں جہاں آر جے ڈی سربراہ زیرعلاج ہیں، اُن کی عیادت کے بعد ٹوئٹ کیا: ’’میں رانچی گیا تھا تاکہ سب سے مقبول سپوت اور عوامی لیڈر لالو جی سے ملاقات کی جائے۔ اُن کی صحت مند و طویل عمر کیلئے میری نیک تمنائیں پیش ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT