Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری انسانی صحت کیلئے فائدہ مند : سنیتا مہیندر ریڈی

شجرکاری انسانی صحت کیلئے فائدہ مند : سنیتا مہیندر ریڈی

ہر شخص اپنے گھروں میں کم از کم ایک پودہ لگائے : پرکاش گوڑ
شمس آباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع نرکھوڑہ میں ہریتھا ہرم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں محترمہ پی سنیتا مہیندر ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے پودے لگاکر پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ آج ریاست بھر میں ہریتا ہرم پروگرام منعقد کرتے ہوئے شجرکاری کی جارہی ہے ۔ شجرکاری کے کئی فوائد ہیں جس سے برسات میں اضافہ ہوگا اور خاص کر انسانی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہے ۔ اور آئندہ نسل کو بھی اس کا فائدہ ہوگا ۔ ضلع پریشد چیرپرسن نے کہا کہ ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے شجرکاری بے حد ضروری ہے اور ساتھ ہی پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل بند کردیں جس کے لئے ایک خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے ہر گھر کو پودے لگانے پر ماہانہ 70 روپئے بھی ادا کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ گرام پنچاتیوں کی ترقی کیلئے عوام گھریلو ٹیکس ، لائیٹ اور نل کے بلس وقت پر ادا کرنے سے گرام پنچایتوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے اسکولی طلباء سے کہا کہ وہ بہتر تعلیم حاصل کرتے ہوئے دسویں میں بہترین نتائج لاتے ہوئے ضلع کو اول نمبر تک لانے کی کوشش کریں ۔ جس سے ان کا اور ماں باپ اور اسکول کا نام روشن ہوگا ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ریاست اور ملک کی ترقی ہوگی ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے کہا کہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے عوام کو بھی حکومت کے پروگرامس میں حصہ لینا چاہئیے ۔ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت ہر شخص کو اپنے گھروں میں کم از کم ایک پودا لگائے ۔ ایک دن میں 45 لاکھ پودے ریاست بھر میں پورے لگائے جارہے ہیں ۔اسکولی طلباء کو بھی اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگانے کی ضرورت ہے ۔ پودے کل بڑے ہوکر درخت میں تبدیل ہوکر ہمیں پھل ، سایہ دیں گے اور برسات بھی بہتر ہوگی ۔ اس پروگرام میں چکلہ ایلیا منڈل صدر ، ضلع پریشد ممبر ستیش ، شمس آباد تحصیلدار سریش کمار ، ایم پی ڈی او سریکانت ریڈی ، نرکھوڈہ سرپنچ وجیہ لکشمی ، چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، رتنم تونڈ پلی سرپنچ ، سدولوسدیراج گلہ پلی سرپنچ ، سدرشن منڈل صدر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT