Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کا تحفظ ضروری

شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کا تحفظ ضروری

بہتر نگہداشت پر زور، چیف سکریٹری کی ویڈیو کانفرنسنگ
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے ریاست تلنگانہ میں حکومت کے منظم کئے جانے والے ’’ہریتا ہارم‘‘ پروگرام کے ذریعہ لگائے جانے والے پودوں کی مکمل نگہداشت و تحفظ کے لئے مرتب کردہ ایکشن پلان پر مؤثر عمل آوری کرنے کی تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دیں تاکہ پودوں کی شجرکاری کو کامیاب بنایا جاسکے۔ ریاستی سکریٹریٹ تلنگانہ سے ہریتا ہارم پروگرام کے سلسلہ میں تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو شرما نے کہاکہ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت و تحفظ کے لئے محکمہ فائر سرویس کے زائداز 100 فائر انجن دستیاب ہیں۔ ان فائر انجنوں کو ضلع کے تمام مقامات پر روانہ کرکے پودوں کو پانی ڈالنے کو یقینی کے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں مسرس ایس پی سنگھ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ پنچایت راج، راجیشور تیواری پرنسپال سکریٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات، راجیو ترویدی پرنسپال سکریٹری محکمہ داخلہ، سنیل شرما، پرنسپال سکریٹری محکمہ عمارات و شوارع، انجنی کمار، اڈیشنل ڈی جی پی پارتا سارتھی، جگدیشور، وکاس راج، ایس ایس گھوش، شیو شنکر، چندراودن، شریمتی جی ڈی ارونا، شریمتی انیتا راجندرن، مہیش دت ایکا سکریٹریز، بی کے گیلاٹ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ چیف سکریٹری نے کہاکہ فائر انجنوں کے علاوہ واٹر ٹینکروں کے ذریعہ بھی پودوں کو پانی دینے کے اقدامات کریں۔ انھوں نے کلکٹروں کو لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کے لئے ’’برش ووڈ فینسنگ‘‘ کروانے کے لئے بھی ہدایات دیں۔

TOPPOPULARRECENT