Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ

شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا مشورہ

گجویل میں گراما جیوتی پروگرام سے ایم ڈی او کرشنن کا خطاب

گجویل۔/6 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر فرد صاف صفائی کے کاموں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرے تب ہی ایک صاف و شفاف سماج کی تعمیر ہونے کے علاوہ دیہی عوام کو وبائی امراض سے بچنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی گجویل کے ورگل منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر کرشنن نے ورگل منڈل کے موضع پاملپرتی میں منعقد کئے گئے گراما جیوتی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر دیہی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد سے انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کو تیز تر کریں۔ بعد ازاں مسٹر کرشنن نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال موضع پاملپرتی گرام پنچایت کے احاطہ میں مختلف اقسام کے پودے موجودہیں اور ان پودوں کو دیہات میں لگانے کی بھی ہدایت مقامی سرپنچ کو دی۔ بعد ازاں ایم پی ڈی او نے مقامی پاملپرتی گرام پنچایت پہنچ کر مقامی سرپنچ چندراکلا کے علاوہ دیہی معاون اراکین کے ہمراہ گرام پنچایت عملے میں ملبوسات تقسیم کئے۔ اس گراما جیوتی پروگرام میں ٹی آر ایس منڈل صدر ستیہ نارائنا اور دیہی عوام موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT