Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شجرکاری کیلئے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

شجرکاری کیلئے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد

سرپورٹاؤن۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سے 25کلومیٹر کی دوری پر موجود قبائلی علاقہ مٹ پلی‘ راون پلی کے علاقوں میں آج یعنی 15 اپریل کے روز ری ۔کیپ(Re-Cap) عوامی سیوا تنظیم صدر وینکٹ کی ہدایت پر عوام میں جنگلوں اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں قبائلی علاقوں میںری ۔کیپ عوامی سیوا تن

سرپورٹاؤن۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سے 25کلومیٹر کی دوری پر موجود قبائلی علاقہ مٹ پلی‘ راون پلی کے علاقوں میں آج یعنی 15 اپریل کے روز ری ۔کیپ(Re-Cap) عوامی سیوا تنظیم صدر وینکٹ کی ہدایت پر عوام میں جنگلوں اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں قبائلی علاقوں میںری ۔کیپ عوامی سیوا تنظیم کوآرڈینیٹر شنکر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ اپنے اپنے مکانوں اور محلوں میں شجرکاری انجام دیں اور خاص طور پر سڑکوں کے دونوں بازوں شجرکاری کرتے ہوئے عوام کو سرسبز و شاداب ماحول فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ انہوں نے قبائلی لوگوں سے اپیل کی کہ جنگلوں کی کٹوائی کرنے سے ہونے والے عوامی نقصانات کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگل سے درختوں کا خاتمہ ہوگیا تو ایک طرف آکسیجن اور دوسری طرف بارش بھی کم ہوگی ۔ اس لئے ہر ایک کو چاہیئے کہ درختوں کی اہمیت کو سمجھ کر شجرکاری انجام دیں ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT