Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شجرکاری کیلئے طلبہ کی حلف برداری

شجرکاری کیلئے طلبہ کی حلف برداری

کلواکرتی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  کلواکرتی میں آج منڈل پریشد آفس میں ضلع کلکٹر ڈی سری دیوی نے ہریتا ہرم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پودے لگائے جبکہ اس کے ہمراہ مقامی ایم ایل سے کے آر نارائن ریڈی بھی موجود تھے ۔ کلکٹر جیسے ہی وہ ایم پی ڈی آفس پہنچی نابینا قاری حافظ محمد فریدالدین نے انہیں ماہانہ وظیفہ میں سے ان کے نام کے اخراج کی شکایت کی تو ضلع کلکٹر نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کے حل کا تیقن دیا جس کے بعد وہ ایم پی ڈی او آفس ، ایم ای او آفس اور ڈگری کالج میں شجرکاری کرنے کے بعد وہاں موجود طلبہ کو ریاستی چیف منسٹر کا نام لیکر ان کی جانب سے چلائے جارہے ہریتا ہرم پروگرام کو کامیاب کرنے اور فی فرد کم از کم  10 پودے لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کیلئے حلف دلایا ۔ طلبہ و طالبات اور مقامی قائدین اور عہدیداروں  نے اس پروگرام اور حلف میں ہاتھ اٹھاکر حصہ لیا جن مقامی ضلع کلکٹر کے علاوہ ایم ایل سی ، ایم پی ڈی او ایم آر او پراجکٹ ہریتا ہرم اسپیشل کلکٹر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT