Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری کے ذریعہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جائے : پرکاش گوڑ

شجرکاری کے ذریعہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنایا جائے : پرکاش گوڑ

 

شمس آباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شنکراپورم میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام میں ڈاکٹر بالا پرساد ایاڈیشنل سکریٹری منتری آسا پنچایت راج گورنمنٹ آف انڈیا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہمارے ملک کو پاک و صاف رکھنے کیلئے ہمیں حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھے۔ گھر اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھنے کیلئے کوڑے دان کا استعمال کریں اور ساتھ ہی شجرکاری میں حصہ لیکر سماج میں اپنا رول ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔ مرکزی حکومت عوام کی بھلائی کیلئے کئی ترقیاتی کام کررہی ہے، جس سے عوام کو راحت ہورہی ہے۔ آئندہ چند برسوں میں ہمارا ملک دنیا کا پہلا ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات متعارف کرچکی ہے اور ریاستی حکومت کے کاموں سے متاثر ہوکر عوام بھی پارٹی سے قریب ہورہی ہے۔ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہیکہ ہم حکومت کا ساتھ دیں اور شجرکاری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ماحول کو پاک و صاف بنائیں۔ ضلع کلکٹر رگھونندن راؤ، رورل ڈیولپمنٹ کمشنر نیتو پرساد، شمس آباد منڈل صدر چکلہ ایلیا، ضلع پریشد ممبر ستیش، ٹی آر ایس منڈل صدر چندرا ریڈی، ممتا نارسنگ مارکٹ کمیٹی چیرمین، مہندر ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔ رگھونندن راؤ ضلع کلکٹر نے تمام حاضرین کو صاف صفائی میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کیلئے عہد دلایا۔

TOPPOPULARRECENT