Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری کے ہریتا ہرم پروگرام پر آج کل مذاہب کی شخصیتوں کے ساتھ اجلاس

شجرکاری کے ہریتا ہرم پروگرام پر آج کل مذاہب کی شخصیتوں کے ساتھ اجلاس

علماء و مشائخین کو شرکت کی دعوت ، چیف سکریٹری تلنگانہ مخاطب کریں گے
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 8 جولائی سے شروع ہونے والے شجرکاری کے ہریتا ہارم پروگرام کے سلسلہ  میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے مختلف مذاہب کی مذہبی شخصیتوں کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس کل 5 جولائی کو سکریٹریٹ میں ہوگا جس میں مسلمانوں کے علاوہ عیسائی ، سکھ ، جین  اور بدھسٹ طبقات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 20 علماء اور مشائخین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس کا مقصد شجر کاری پروگرام میں تمام مذہب کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس کے سلسلہ میں جو نوٹ تیار کیا گیا ، اس میں کہا گیا ہے کہ تمام مذاہب میں شجرکاری کو اہمیت دی گئی ہے ۔ اسلام نے بھی شجرکاری کی ترغیب دی اور درخت کاٹنے سے منع کیا ہے۔ احادیث مبارکہ میں بھی شجرکاری کی ترغیب آئی ہے۔ چیف سکریٹری اجلاس میں علماء ومشائخین سے اپیل کریں گے کہ وہ مسلمانوں میں اس بارے میں شعور بیدار کریں۔ اس کے علاوہ مساجد اور دینی مدارس میں شجرکاری کی اپیل کی جائے گی۔ حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے پودوںکی تقسیم کا 11 جولائی سے آغاز ہوگا۔ اس سلسلہ میں کے بی آر پارک ، پیپولز پلازا ، ہائی ٹیک سٹی ، چارمینار ، اپل اور شمس آباد ایرپورٹ پر مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT