Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شجر کاری کو لازمی قرار دینے قانون سازی کی تجویز

شجر کاری کو لازمی قرار دینے قانون سازی کی تجویز

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہر ایک سے پودے لگانے اور شجر کاری کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ آج یہاں ہریتا ہارم و مجوزہ فاریسٹ کالج کے قیام سے متعلق تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں جنگلات کافی کم ہوچکے ہیں یہاں تک کہ محکمہ جنگلات کی اراضیات پر بھی درخت دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے شجر کاری کو لازمی قرار دینے کیلئے قانون کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت بہت جلد ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے حامل میدک فاریسٹ کالج کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور آئندہ تعلیمی سال سے ہی اس کالج میں کلاسیس شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اس کالج کیلئے امریکی فاریسٹ کالج سے یادداشت مفاہمت پر بھی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

 

سائینسدانوں کو کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد۔/20جنوری، ( آئی این این) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے PSLV-C31 کو کامیابی سے داغنے اور IRNSS میں1425کے جی کے حامل پانچویں سٹیلائیٹ کو خلاء میں داخل کرنے پر اِسرو کے سائینسدانوں کو مبارکباد دی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ یہ ہمارے سائینسدانوں کی غیرمعمولی صلاحیت اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT