Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شجر کاری کیلئے شعور بیداری پروگرام

شجر کاری کیلئے شعور بیداری پروگرام

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت ماہ جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ضلع میدک کے ہر موضع میں 10 ہزار پودوں کی شجرکاری کیلئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرلی جائے۔ میدک ڈیویژن …… عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ شعور بیداری پروگر

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک راہول بوجا نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت ماہ جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ضلع میدک کے ہر موضع میں 10 ہزار پودوں کی شجرکاری کیلئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرلی جائے۔ میدک ڈیویژن …… عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہدیدار 15 مئی تک منصوبہ تیار کرتے ہوئے روانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی جنگلات پالیسی کے مطابق 33 فیصد جنگلات ہونے چاہئیں جبکہ ضلع میدک میں صرف 9.93 فیصد جنگلات ہی ہیں۔ اسی لئے ضلع میں ہریتاہرم پروگرام پر عمل آوری کی شدید ضرورت ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ شجرکاری سے متعلق دیہی سطح پر ہر ایک فرد میں شعور بیدار کرنے ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ دار بنانا …… عہدیداروں کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر وینکٹ ریڈی ضلع جوائنٹ کلکٹر، شیخ یاسمین پاشاہ پراجیکٹ آفیسر سرواسکھشا ابھیان ضلع میدک، او جے مدھو سی ای او ضلع پریشد و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT