Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / شخصی ای۔ میل کا استعمال کرکے ہلاری نے قانونی خلاف ورزی نہیں کی

شخصی ای۔ میل کا استعمال کرکے ہلاری نے قانونی خلاف ورزی نہیں کی

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن کے دفتر کی جانب سے ایک ایسا وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جب ہلاری کلنٹن وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز تھیں تو اپنے سرکاری کام انجام دینے کے لئے اپنے شخصی ای۔ میل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وضاح

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن کے دفتر کی جانب سے ایک ایسا وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جب ہلاری کلنٹن وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز تھیں تو اپنے سرکاری کام انجام دینے کے لئے اپنے شخصی ای۔ میل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وضاحت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈس محفوظ ہیں جن کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ کلنٹن کے ترجمان نک میریل نے میڈیا کو یہ پوچھنے پر کہ ’’نیویارک ٹائمس‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلاری نے اپنے شخصی ای۔ میل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہوئے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بتایا کہ ہلاری کے پیشروؤں کی طرح وہ خود بھی محکمہ واری کام انجام دینے کے لئے اپنے شخصی ای۔میل کا استعمال کرتی تھیں جبکہ سرکاری کاموں کے لئے وہ ان کے ڈپارٹمنٹ دفاتر کو ای۔میل کردیا کرتی تھیں اور وہ بھی اس اُمید کے ساتھ کہ ای۔ میل اکاؤنٹ محفوظ رکھا جائے گا۔ جب اس سلسلے میں گزشتہ سال ڈپارٹمنٹ نے سابق وزرائے خارجہ سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ان کے ای۔ میل اکاؤنٹس محفوظ ہیں تو ہم نے فوری طور پر مثبت جواب دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT