Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / شدت پسند مصری تنظیم کا سربراہ تین ساتھیوں سمیت ہلاک

شدت پسند مصری تنظیم کا سربراہ تین ساتھیوں سمیت ہلاک

قاہرہ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصری سکیورٹی فورسز کی ایک تازہ کارروائی میں جزیرہ نما سینائی میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’انصار بیت المقدس‘ کے اہم کمانڈر کو اس کے تین دیگرساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ ’اے ایف پی‘ کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ انصار بیت المقدس کے کمانڈر شادی المنیعی کے خلاف کارروائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جزیرہ نما سینا ئی میں کی گئی، جس میں انتہائی مطلوب المنیعی اور اس کے تین دیگر ساتھی مارے گئے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ المنیعی معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد گزشتہ ایک سال سے سکیورٹی اداروں اور اہم حکومتی تنصیبات پرحملوں میں ملوث تھا اور سکیورٹی ادارے اسے پکڑنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT