Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شدید بارش میں اسپتال منتقلی کے دوران خاتون کو آٹو میں بچہ کی پیدائش

شدید بارش میں اسپتال منتقلی کے دوران خاتون کو آٹو میں بچہ کی پیدائش

حیدرآباد 20اگست(سیاست ڈاٹ کام )شدید بارش میں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک خاتون نے آٹو میں ہی بچہ کو جنم دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ایجنسی علاقہ چرلہ منڈل کے بودھاپلی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق چرلہ منڈل کے پورناپلی دیہات کی رہنے والی 27سالہ رمیا نامی حاملہ خاتون کو درد اٹھنے لگے ۔اس پر اس کے ارکان خاندان نے آٹو میں اس کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم گزشتہ تین دنوں سے علاقہ میں جاری شدید بارش کے سبب آٹو تیز بہنے والے نالہ کے قریب رو ک دینا پڑا ۔ اسی دوران اس خاتون کے درد میں شدت پیدا ہوگئی اور اس نے آٹو میں ہی بچہ کو جنم دیا۔بعد ازاں اس خاتون او ر نوزائیدہ بچہ کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

TOPPOPULARRECENT