شدید دھماکہ میں ایک عمارت منہدم، 20 زخمی

برسلز ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے بندرگاہی شہر انٹیورپ میں ہوئے زبردست دھماکوں نے تین عمارتوں کو بیک وقت نقصان پہنچایا جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناء انٹیورپ پولیس نے زخمی ہونے والوں کو خطرے سے باہر بتایا جبکہ بچاؤکاری عملہ نے ملبہ کے نیچے سے 7 افراد کو بچایا۔ پولیس ترجمان ووٹر بروینس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 20 افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔ تاہم تمام کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر یہ اعلان بھی کیا کہ دھماکہ دہشت گرد حملہ کا نتیجہ نہیں تھا کیونکہ اگر اعلان نہ کیا جاتا تو لوگ اسے دہشت گرد حملہ سمجھتے ہوئے مزید خوفزدہ ہوجاتے اور پولیس کیلئے صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوجاتا۔ دھماکہ کی شدت سے یوں تو تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان میں سے ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔ دھماکہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT