Thursday , December 13 2018

شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری عادل آباد میں درجہ حرارت 6 ڈگری

حیدرآباد۔5جنوری(سیاست نیوز) ریاست میں شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے اور جاریہ ماہ کے اواخر تک یہ جاری رہیگا۔ عادل آباد‘ کھمم اور میدک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جاریہ ماہ سردی کی لہر اور سرد ہواؤوں میں اضافہ کا انتباہ جاری کیا ہے۔ مسٹر کے ناگا رتنا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع اور شہر کے اطراف میں سرد ہوائیں ریکارڈ کی جانے لگی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ دو ہفتے جاری رہیگا ۔ آئندہ دو دن میں شہر ی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا اور سرد ہوائیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اضلاع میں جو اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے کچھ اس طرح ہے۔عادل آباد 6 ڈگری‘ بھدراچلم 9 ڈگری‘ میدک 11 ‘ کھمم 11 ‘ راما گنڈم12‘ حیدرآباد14‘ ہنمکنڈہ 13‘ حکیم پیٹ15‘ نلگنڈہ15‘ نظام آباد15 اور محبوب نگر میں 18ڈگری درجہ حرارت جاریہ ہفتہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ دو دنوں کے دوران اس میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہری علاقو ں میں سردی کی لہر صحت کیلئے مضر ہے اسلئے محکمہ نے سردی سے بچنے احتیاط کرنے کی تاکید جا ری کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT