Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / شرابی دولہے سے دلہن ناراض ، بارات واپس لوٹی

شرابی دولہے سے دلہن ناراض ، بارات واپس لوٹی

بلیا ، 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے ضلع بلیا کے مانیئر علاقہ میں جے مالا پہنانے کے دوران دولہاکے نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے دلہن نے شادی سے انکار کر دیا اور بارات کو واپس لوٹنا پڑا ۔ پولیس کے مطابق بھاگی پور گاؤں کے دیوندر کمار کی لڑ کی کسم کی شادی تین جون کو شاہجہانپور کے ندنو پور علاقے کے گاؤں نوادہ رودرپورکے رہنے والے دودرام گوتم کے لڑکے امت کمار کے ساتھ طے تھی ۔ مقررہ پروگرام کے تحت بارات دھوم دھام کے ساتھ آئی۔ بارات کی آمد پر استقبال کے بعد جے مالا پہنانے کی رسم ادا کی جانی تھی ۔ اسی بیچ اسٹیج پر جے مالا پہنانے کے دوران کسی خاص رسم کو پورا کرنے سے منع کرنے اور دولہا کے نشہ کی حالت میں ہونے کی وجہ سے دولہا ۔ دلہن میں اختلاف پیدا ہو گیا ۔ اس سے ناراض ہوکر دلہن نے جے مالا اسٹیج پر شادی سے انکار کردیا اور گھر کے اندر چلی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT