Wednesday , December 12 2018

شرابی شوہر سے دل برداشتہ بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) شرابی شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے نوتشکیل شدہ پولیس اسٹیشن جواہر نگر حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سنیتا نے 11 نومبر کے دن اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیتا اپنے شوہر ایلیاء کی بیوی تھی ۔ اس نے 11 نومبر کے دن خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیاء شراب کے نشہ کا عادی تھا اور یہ حرکت سنیتا کو پسند نہیں تھی جبکہ نشہ کی حالت میں وہ اکثر سنیتا کو ہراساں کرتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT