Tuesday , July 17 2018
Home / جرائم و حادثات / شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی نذر آتش

شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی نذر آتش

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ محلہ گنج میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں تربوز لانے سے انکار پر ایک عادی شرابی شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ تحسین بیگم کو اُس کے شوہر 50 سالہ سید سرور جو عادی شرابی بتایا جاتا ہے، آئے دن معمولی باتوں پر جھگڑا کیا کرتا تھااور کل رات دیر گئے اُس نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر تربوز لانے کے لئے کہا۔ بیوی کی جانب سے انکار پر اُس نے مبینہ طور پر کیروسین چھڑک کر آگ لگادی جس میں وہ 90 فیصد جھلس گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آصف نگر مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ سید سرور کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تحسین بیگم نے دواخانہ عثمانیہ میں مجسٹریٹ کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ اُس کے شوہر نے ہی اُسے آگ لگائی۔

TOPPOPULARRECENT