Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شرابی طالبہ کی کار کی ٹکر سے اسکوٹرراں ہلاک

شرابی طالبہ کی کار کی ٹکر سے اسکوٹرراں ہلاک

حیدرآباد ۔ 18 مارچ ( پی ٹی آئی) ایک شرابی لڑکی نے حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے اسکوٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک 20 سالہ نوجوان ہلاک اور اس کا دوست زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ لڑکی سی اے کی طالبہ مبینہ طور بکثرت شراب نوشی کے بعد حالت نشہ میں گاڑی چلا رہی تھی ۔یہ واقعہ کل نصف شب بعد پیش آیا ۔ جب ایک فوڈ ڈیلیوری آوٹ لٹ میں کام کرنے والے رامانیم چیرنجیوی اور اس کا دوست سائی کمار اپنی اسکوٹر پر غذا پہونچانے کے لئے روانہ ہو رہے تھے ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس 26 سالہ لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اس لڑکی کو جو خود بھی معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے تحویل میں لے لیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT