Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شرابی کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شرابی کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر ایک شخص نے بے رحمانہ انداز میں اپنی بیوی کا قتل کردیا اور نعش کو پانی کے سمپ میں ڈالکر فرار ہوگیا ۔ اس بے رحم شخص نے آج اپنی بیٹی کو فون پر قتل کی اطلاع دی اور نعش کا پتہ بتاکر فرار ہوگیا ہے ۔ واقعہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں وینکٹ راؤ نامی شخص نے اپنی 48 سالہ بیوی لیلا کا قتل کردیا یہ خاندان ترملا ہلز میں رہتا تھا ۔ جن کا تعلق ضلع کھمم سے بتایا گیا ہے ۔ لیلا کا بیٹا ملازمت کی تلاش میں تھا اور بیٹی اپنے سسرال سرور نگر میں رہتی تھی ۔ وینکٹ راؤ بے روزگار تھا جو شرابی بتایا گیا ہے ۔ شراب نوشی کیلئے وہ اکثر اپنی بیوی سے رقم لیا کرتا تھا ۔ 20 مئی کے دن جب وینکٹ راؤ نے اپنی بیوی سے شراب نوشی کیلئے رقم پوچھی تو لیلا نے اسے انکار کردیا جس کے بعد برہم ہوکر وینکٹ راؤ نے لاٹھی لے کر لیلا پر وار کردیا اور اس کی نعش کو پانی کے سمپ میں ڈالکر فرار ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT