Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / شراب خانہ میں کالج طلباء کی پارٹی پر فائرنگ،12 ہلاک

شراب خانہ میں کالج طلباء کی پارٹی پر فائرنگ،12 ہلاک

واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس کے ایسے شراب خانہ میں جہاں موسیقی ریز پروگرامس اور رقص بھی پیش کئے جاتے تھے، ایک بندوق بردار نے داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء شیریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت شراب خانے میں کالج کے طلباء کا کوئی پروگرام چل رہا تھا لہٰذا اس وقت شراب خانے میں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ آور پر قابو پا کر اسے ہلاک کردیا گیا۔ مہلوکین میں ڈپٹی شیریف بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئی۔ جس شراب خانہ میں یہ واقعہ رونما ہوا اس کا نام بارڈر لائن بار اینڈ گریل بتایا گیا ہے جو تھاوسنڈ اوکس نامی مستقر میں واقع ہے جو لاس اینجلس کا ایک پاش اور پرسکون رہائشی علاقہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT