Wednesday , December 19 2018

شراب نوشیکیلئے رقم کی عدم فراہمی پر ایک شخص کی خودسوزی

حیدرآباد 13 جون (سیاست نیوز) شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر گھر والوں کے رویہ سے مایوس ایک شخص نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ روی کمار نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ روی کمار پیشہ سے ڈرائیور تھا اور گاندھی نگر میں رہتا تھا۔ 9 جون کے دن اس نے اپنے گھر والوں سے شراب نوشی کیلئے رقم مانگی تھی تاہم اس کو رقم نہیں دی گئی اور پھر دوبار اس نے کل بھی رقم مانگی تھی جس کو انکار کردیا گیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لے لی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT