Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / شراب نوشی میں تلنگانہ ‘ تمام جنوبی ریاستوںمیں سر فہرست

شراب نوشی میں تلنگانہ ‘ تمام جنوبی ریاستوںمیں سر فہرست

ریاست میںجملہ 53.9 فیصد مرد اور 8.8 فیصد خواتین شراب نوشی کی عادی
حیدرآباد 5 مارچ ( ایجنسیز ) ملک کی جنوبی ریاستوں میں تلنگانہ شراب کے استعمال میں سر فہرست ریاست بن گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے بموجب ریاست میں 53.9 فیصد مرد اور 8.8 فیصد خواتین شراب نوشی کرتی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر ریاستوں میںدیہی علاقوں میں شراب کی کھپت شہروں اور ٹاؤنس سے زیادہ ہے ۔ تلنگانہ میں تاہم دیہی علاقوں میں 46 فیصد مرد شراب کا استعمال کرتے ہیں جبکہ یہ تعداد شہروں میں زیادہ ہے ۔ یہاں شہری علاقوں میں 61.2 فیصد مرد شراب نوشی کرتے ہیں۔ ٹاسی طرح دیہی علاقوں میں 2.7 فیصد خواتین شراب نوشی کرتی ہیں جبکہ ٹاؤنس اور شہروں میں شراب نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد 14.3 فیصد ہے ۔ ٹاملناڈو میں بھی شراب کے استعمال کی شرح زیادہ ہے ۔ یہاں دیہی علاقوں میں 47.4 فیصد مرد اور شہری علاقوں میں 46 فیصد مرد شراب نوشی کرتے ہیں۔ یہاں شہری علاقوں میںصرف 0.5 فیصد خواتین اور دیہی علاقوں میں 0.3 فیصد خواتین شراب استعمال کرتی ہیں۔ کیرالا میں جنوبی ریاستوں میں سب سے کم شراب نوشی ہوتی ہے ۔ یہاںشہری علاقوں میں 40.8 فیصد مرد اور دیہی علاقوں میں 32.8 فیصد مرد شراب کا استعمال کرتے ہیں۔ کیرالا میں 2.4 فیصد خواتین شراب استعمال کرتی ہیں۔ ڈاٹا کے مطابق گذشتہ ایک دہے میں بہار ‘ ہریانہ ‘مدھیہ پردیش ‘ میگھالیہ ‘ اترکھنڈ اور مغربی بنگال میں شراب نوشی کرنے والے مردوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ ان ریاستوں میں خواتین میں بھی ایسا ہی رجحان ہے سوائے اترکھنڈ کے ۔ ایک دہے کے اعداد و شمار تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دستیاب نہیں ہیں کیونکہ 2014 میں ریاست تقسیم ہوگئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ گوا ‘ کرناٹک اور ٹاملناڈو میں شراب نوشی کرنے والے مردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ سکم اور تریپورہ بھی یہی رجحان ہے ۔ ان دونوں ریاستوں میں شراب نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT