Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ

شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ

شمس آباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس کی جانب سے شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ۔ بھاسکر ریڈی انسپکٹر ٹریفک نے بتایا کہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جس میں تین کار اور پانچ بائیک شامل ہیں ۔ انہو ںنے بتایا کہ روزانہ مہم چلائے جانے کے باوجود شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں میں کمی نہیں ہو رہی ہے ۔ انہیں ایک دن کی سزا یا پھر جرمانہ کے ساتھ ٹریفک ڈیوٹی دینے کے باوجود کمی نہیں آرہی ہے۔ ایسے افراد کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT