Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والے 23 افراد کو سزا و جرمانہ

شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والے 23 افراد کو سزا و جرمانہ

شمس آباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ٹرافک پولیس کی جانب سے شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں 23 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ بھاسکر ریڈی ٹرافک انسپکٹر کے بموجب راجندر نگر کورٹ نے 23 افراد میں سے چار افراد کو ایک دن کی سزا ، چھ افراد کو ٹرافک ڈیوٹی اور 13 افراد کو جرمانہ عائد کیا ۔ انسپکٹر ٹرافک نے بتایا کہ مسلسل مہم کی وجہ سے شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والے افراد میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے لیکن مکمل پابندی کے لیے مزید سختی کرنی ضروری ہے ۔ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے سے ڈرائیور مسافر اور عوام سب ہی کو خطرہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT