Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شراب نوشی کیلئے بیوی کے پیسے دینے سے انکار پر شوہر کی خودکشی

شراب نوشی کیلئے بیوی کے پیسے دینے سے انکار پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے بیوی کی جانب سے پیسے دینے سے انکار پرایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ نارئن گوڑہ کے پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 54 سالہ راجو راؤ جو پیشہ سے چوکیدار شیواجی نگر نارائن گوڑہ میں رہتا تھا ۔ میاں بیوی اکثر چھوٹی بات پر جھگڑا کرتے تھے ۔ راجہ راؤ کی شراب پینے کی عادت سے وہ تنگ آچکی تھی ۔ گذشتہ روز اس خاتون اپنے شوہر کو شراب نوشی کیلئے پیسے دینے سے انکار کردیا ۔ اس بات پر دونوں میاں بیوی دوبارہ جھگڑنے لگے جس کے بعد شوہر نے خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

پی ڈی ایس چاول کی منتقلی پر
چار افراد گرفتار
حیدرآباد /10 جنوری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ نے عوامی سربراہی کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 10 کنٹل چاول کو ضبط کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جو ایک آٹو ٹرالی میں پی ڈی ایس چاول کو منتقل کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جواہر نگر کے علاقہ میں اوقع میں ایک ڈینٹل کالج کے احاطہ سے چاول کو ضبط کیا گیا ۔ ایس او ٹی نے اس موقع پر 55 ہزار روپئے نقد رقم کے علاوہ آٹو ٹرالی کو بھی ضبط کیا اور روی ، سواروپ ، منجولہ اور سولی نامی افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ جواہر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT