Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شراب نوشی کیلئے رقم کی عدم فراہمی پر شرابی کی خودکشی

شراب نوشی کیلئے رقم کی عدم فراہمی پر شرابی کی خودکشی

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے بیوی کو پریشان کرنے والے ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ستیہ نارائنا جو عنبرپیٹ علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو کثرت سے شراب نوشی کی عادت تھی اور اپنی عادت سے مجبور یہ شخص شراب نوشی کیلئے بیوی والدہ اور بہن سے پیسے طلب کرتے ہوئے انہیں پریشان کرتا تھا ۔ 11 فروری کے دن اس نے والدہ اور بہن اور بھائی سے شراب نوشی کیلئے رقم طلب کی کی تاہم کسی نے اسے رقم نہیں دی ۔پولیس کے مطابق ستیہ نارائنا کثرت سے شراب نوشی کے بعد مکان پہونچا اور اس نے مشتبہ انداز میں انتہائی اقدام کیا ۔ عنبرپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT