Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / شراب پر امتناع ، انڈونیشیا ئی اسلامی پارٹیوں کی تجویز

شراب پر امتناع ، انڈونیشیا ئی اسلامی پارٹیوں کی تجویز

جکارتہ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی اسلامی پارٹیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ شراب کے استعمال پر امتناع عائد کرنے کا قانون منظور کیا جائے۔ جس کے تحت خاطیوں کو دو سال تک کی سزائے قید دی جاسکے۔ ارکان مقننہ نے آج کہاکہ مسلم غالب آبادی والے ملک میں شراب پینے پر کارروائی کرنے کی یہ تازہ ترین کوشش ہے۔ اِس قانون کے تحت جس پر پارلیمنٹ می

جکارتہ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی اسلامی پارٹیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ شراب کے استعمال پر امتناع عائد کرنے کا قانون منظور کیا جائے۔ جس کے تحت خاطیوں کو دو سال تک کی سزائے قید دی جاسکے۔ ارکان مقننہ نے آج کہاکہ مسلم غالب آبادی والے ملک میں شراب پینے پر کارروائی کرنے کی یہ تازہ ترین کوشش ہے۔ اِس قانون کے تحت جس پر پارلیمنٹ میں ہنوز بحث جاری ہے۔ شراب کے استعمال، فروخت، تیاری اور تقسیم پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔ ایسے تمام مشروبات پر بھی جن میں ایک فیصد الکحل شامل ہو، امتناع عائد کیا جائے گا۔ الکحل کی تیاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے خاص طور پر نوجوان اِس کا استعمال زیادہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ مستقبل میں اِس کی وجہ سے وہ عادی شرابی بن جائیں گے اور اُن کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جبکہ ملک کی اسلامی پارٹیوں نے شراب پر امتناع عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT